الخدمت کے تحت سیلاب متاثرہ 400 خاندانوں میں امداد تقسیم

187
flood-affected

سوات: الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے زیر اہتمام کالام میں سیلاب سے متاثرہ 400 خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم کردیا گیا، تحصیل بحرین کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیلاب سے متاثرہ 400 خاندانوں کو کالام میں امدادی پیکج دیدیا گیا،

ضلعی صدر نے سیلاب متاثرین سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن سوات نے مستحقین تک پہنچنے کیلئے کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی بلکہ اپنی بھر پور کوشش سے سوات کے کونے کونے میں مستحقین تک رسائی کی کوشش کی جارہی ہے،

ان کاکہناتھا کہ پہلے مرحلے میں رضاکاروں نے دن رات کی محنت سے سوات بھرمیں سیلاب زدگان تک نہ صرف فوری رسائی حاصل کی بلکہ فوڈ پیکجز کی ترسیل کو بھی 100فیصدیقینی بنایا،اب دوسرے مرحلے میں فوری طور پرتحصیل بحرین کے کچھ علاقوں میں چیئر لفٹ لگانے اور چھوٹے چھوٹے رابطہ پلوں کی تعمیر کا کام یقینی بنا رہے ہیں۔

ضلعی صدر کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق، تحصیل امیر فضل وہاب بھٹو،سابق تحصیل ناظم اور الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے رضاکار بھی موجو د تھے۔