تاجکستان اور کرغزستان کے درمیان جھڑپیں، درجنوں افراد ہلاک 

394
Clashes

بشکیک:تاجکستان اور کرغزستان کے درمیان رواں ہفتے ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 81 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان ممالک میں اس قسم کے بدترین واقعات برسوں سے جاری ہیں جبکہ عالمی برادری نے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔کرغزستان کے حکام نے بتایا کہ وسطی ایشیا کے دونوں پڑوسیوں کے درمیان متنازع سرحد پر صورت حال پرسکون ہو گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2 سابق سوویت ممالک کے درمیان باقاعدگی سے جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، ان ممالک کے درمیان 970 کلومیٹر کی سرحد کے آدھے حصے میں حد بندی اب بھی باقی ہے۔

تاجکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ 25 شہری زخمی ہوئے ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔وزارت نے کرغزستان کے فوجیوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے مسجد پر ڈرون حملہ کرکے 12 افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ اسکول پر کیے گئے حملے میں دیگر 6 افراد مارے گئے۔

دوسری جانب، کرغزستان نے بتایا کہ جنوبی سرحدی علاقے باتکن میں کم از کم 46 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوئے۔ایک غیر سرکاری تنظیم کے مطابق کرغزستان کے سرحدی علاقے سے ہزاروں افراد کو نکالا گیا ہے۔ہلاک ہونے والے افراد کی یہ تعداد اپریل 2021 سے کہیں زیادہ ہے۔