پاکستان کو ڈیزاسٹر پیکج دیا جانا چاہیے، امریکی سینیٹر باب میننڈیز

440

 نیوجرسی:امریکی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر باب میننڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، سیلاب سے 3 کروڑ لوگ گھروں سے محروم ہوئے ہیں۔

نیوجرسی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو ڈیزاسٹر پیکیج دیا جانا چاہیے، آئی ایم ایف سے پاکستان کو مزید ریلیف ملنا چاہیے۔

سینیٹر باب میننڈیز کا کہنا تھا کہ سمانتھا پاور سے درخواست کی ہے کہ سیلاب زدگان سے رابطے میں رہیں، انہیں درخواست کی ہے کہ امدادی رقم کے 20 ملین ڈالر جاری کریں۔