مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ، انتظامیہ منافع خوروں کے آگے بے بس

311
مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ، انتظامیہ منافع خوروں کے آگے بے بس

عمرکوٹ:منافع خور ذخیرہ  اندوز دکانداروں  نے غریب لوگوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے انتظامیہ کی بے حسی۔

غفلت لاپرواہی کے باعث  منافع خور تاجروں نے روزمرہ استمال کی  اشیا کے من مانے ریٹ مقررکردیے ضلعی انتظامیہ خاموش کسی بھی قسم کی  کاروائی کرنے میں بے بس عمرکوٹ ضلع میں آٹے ،روٹی ،دودھ،دہی ، سبزیوں مرغی،کی قیمتوں میں اضافہ فی کلو آٹا 110 سے 120روپے کلو دودھ 140 سے 160 ،دہی 180 سے200روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کی پراسرار خاموشی پر عوام حیران و پریشان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا انتظامیہ بھی خواب خرگوش میں مصروف ہیں منافع خوروں نے انتظامیہ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے ۔

شہر میں سبزیوں فروٹ کے من مانے ریٹ کے بعد اب دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ کردیا گیا ہے10 کلو آٹے کا تھیلا 1100 سو روپے سے 1120 روپے تک کا ہوگیاہے آٹے کی مسلسل قیمتوں میں اضافے کے بعد شہری مزید پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

آٹے کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی نان بائیوں نے بھی فی روٹی کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ کرکے نان 15 سے 20 روپے نان روٹی کردی گی ہے جبکہ سادی روٹی جس کا وزن نہ ہونے کے برابر ہے 15 روپے میں فروخت کی جارہی ہے اسی طرح انڈے،مرغی کا گوشت،سبزیوں کی قیمت میں بھی یومیہ اضافہ کیا جارہا ہے۔

مگر عمرکوٹ کی مقامی انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے اور عوام کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیا ہے روزبروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے شوگر بلیڈپریشر بخار سمیت دیگر ادویات میں بھی ہوشربا اضافہ نے لوگوں کو ذہنی جسمانی اذیت مبتلا کردیا ہے