پاکستان ریلوے کا سیلاب سے متاثرہ ٹریک پرکام کرنے والے ملازمین کی مالی امداد کرنے کا فیصلہ

232
پاکستان ریلوے کا سیلاب سے متاثرہ ٹریک پرکام کرنے والے ملازمین کی مالی امداد کرنے کا فیصلہ

کراچی:پاکستان ریلوے نے سیلاب سے متاثرہ ٹریک پر کام کرنے والے کلاس فور ملازمین کی مالی امداد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے افسران نے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اتفاق کرلیا، سیلاب سے متاثرہ ٹریک پر کام کرنے والے ٹی ایل اے ملازمین کو 10ہزار فی کس اضافی دیئے جائیں گے۔

دستیاب دستاویز کے مطابق پاکستان ریلوے نے سیلاب سے متاثرہ ٹریک پرکام کرنے والے ملازمین کی مالی امداد کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزات اور محکمہ ریلوے کے تمام افسران نے ایک دن کی تنخواہ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے سعدرفیق کی زیر صدرات اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں سیکرٹری ریلوے اور سی ای او ریلوے سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

دستاویز کے مطابق افسران کی ایک دن کی تنخواہ سے جمع ہونے والی رقم سیلاب متاثرہ ٹریک پر کام کرنے والے ٹی ایل اے ملازمین میں تقسیم کی جائے گئی،متاثرہ علاقے میں کام کرنے والے ملازمین خود بھی سیلاب سے متاثرہ ہیں ۔

ایک دن کی تنخواہ دے کر متاثرہ ٹریک پر کام کرنے والوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ٹی ایل اے ملازمین کی مدد کے لیے وفاقی حکومت سے بھی فنڈز لینے کی اپیل کی جائے گی۔

گریڈ17اور اس سے اوپر کے افسران کی ایک دن کی تنخواہ40لاکھ روپے بنتی ہے، متاثرہ ٹریک پر کام کرنے والے ٹی ایل اے کے ہر ملازم کو 10ہزارروپے دیئے جائیں گے۔

ریلوے آپریشن بندہونے سے سندھ ،بلوچستان  اور پنجاب میں اسٹیشنوں پر کام کرنے والے قلی بھی بے روز گار ہوئے ہیں جس کے لیے 4سوقلیوں میں خیراتی اداروں سے مل کر 10ہزار فی کس دیئے جاچکے ہیں۔