ڈینگی کو کمائی کا ذریعہ بنالیا گیا، لیبارٹریز میں من مانی قیمتیں وصول 

375
 ڈینگی اور ملیریا کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا گیا،نجی اسپتال اور لیبارٹریز ٹیسٹ کی من مانی قیمتیں وصول 

کراچی:شہر قائد میں ڈینگی اور ملیریا کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا گیا، شہریوں کا منافع خور اسپتالوں اور لیبارٹریز کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیریا اور ڈینگی کے ٹیسٹ کرنے والے نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز نے من مانی قیمتیں وصول کرنے لگیں، جس پر شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کے خلاف فی الفور ایکشن لیا جائے۔

ڈینگی اور ملیریا کے شکار شہری 1600 والے ٹیسٹوں کے 3 سے 6 ہزار روپے ادا کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ڈینگی این ایس ون 850، سی بی سی 250 اور آئی سی ٹی ملیریا کے ٹیسٹ کی قمیت 500 روپے مقرر کی تھی، جس کا اطلاق 15 ستمبر سے آئندہ 3 ماہ کے لئے کیا گیا تھا۔قبل ازیں حکومت نے یہ قیتمیں نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کی انتظامیہ کے ساتھ اجلاس میں مقرر کی تھیں۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیم الخدمت نے اپنی لیباٹریز میں ڈینگی کا ٹیسٹ سرکاری قیمت سے بھی نصف میں کررہی ہے۔