کورونا ،مزید ایک مریض جاں بحق، 90نئے کیسز رپورٹ

149
people affected

اسلام آباد:مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید ایک مریض جان کی بازی ہار گیا ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں90نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

قومی ادارہ برائے صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق(این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 14 ہزار 663 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 90 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا، 89 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔