سوکا ورلڈ کپ،آئرلینڈ سے شکست کے بعد پاکستان ایونٹ  سے باہر

434

بڈاپسٹ:سوکا ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں  شکست کے بعد پاکستان ایونٹ سے باہر ہو گیا۔آئرلینڈ نے پاکستان کو دو ایک سے شکست دے دی۔

ایونٹ میں پاکستان کی تیسری شکست تھی، پاکستان نے ایک میچ برابر کھیل کر گروپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی،پاکستان ٹیم سوکا ورلڈ کپ کے رائونڈ آف 16کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی۔

ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں جاری ایونٹ کے گروپ جی کے آخری میچ میں پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ سے تھا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے جس میں کامیابی آئرلینڈ کو ملی ،آئرلینڈ کی جانب سے گینٹرس نے گول اسکور کرکے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔

میچ کے پہلے ہاف میں یہی اسکور رہا۔ دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم مقابلہ برابر کرنے میں کامیاب ہوگئی،کھیل ختم ہونے سے صرف تین منٹ قبل سیموئیل ویٹکنز نے گول کرکے آئرش ٹیم کو دوبارہ برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار ہی۔

ایونٹ میں پاکستان تین شکستوں اور ایک ڈرا میچ کے نتیجے میں صرف ایک پوائنٹ حاصل کرسکا اورگروپ میں چوتھی پوزیشن کے سبب رائونڈ آف 16میں پہنچنے میں ناکام رہا۔