شاہین آفریدی آئندہ ہفتے بولنگ کا آغاز کر دیں گے

319
join the team

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی پریکٹس کو سپر وائز کرنے کے لیے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ عمر رشید آئندہ ہفتے انگلینڈ جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمر رشید انگلینڈ میں ری ہیب کے لیے موجود فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی بولنگ پریکٹس کو سپر وائز کریں گے۔ عمر رشید کا گزشتہ ہفتے دبئی سے واپسی پر انگلینڈ کے لیے ویزا اپلائی کیا گیا۔ اب امکان ہے کہ آئندہ ہفتے ان کا ویزا مل جائے گا جس کے بعد وہ فورا انگلینڈ روانہ ہوں گے جبکہ شاہین آفریدی جنہوں نے اب رننگ شروع کر دی ہے وہ آئندہ ہفتے بولنگ کا بھی آغاز کر دیں گے اور عمر رشید ہی انگلینڈ میں شاہین آفریدی کی بولنگ پریکٹس کے تمام انتظامات کریں گے۔

بولنگ کوچ کا شاہین آفریدی کے ہمراہ انگلینڈ سے آسٹریلیا جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے، عمر رشید کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسپورٹ اسٹاف میں شامل ہونے کا امکان ہے۔