ایم کیو ایم کا مرکز خورشید بیگم ہال غیر قانونی قرار

481

کراچی: سپریم کورٹ کے 2010 کے احکام کی روشنی میں ایم کیو ایم کے مرکز خورشید بیگم ہال کو غیر قانونی قرار دے کر اصل اسٹیس بحال کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

خورشید بیگم ہال کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کے 2010 کے احکام کی روشنی میں کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے ڈی سی سینٹرل کے مطابق خورشید بیگم ہال پلاٹ نمبر ایس ٹی3/8 بلاک 8 ایف بی ایریا پر میڈیکل سینٹر کی زمین پر بنایا گیا ہے۔

خورشید بیگم ہال کے علاوہ ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں قائم دیگر غیر قانونی عمارتوں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے مطابق کے ڈی اے فوری کارروائی کرکرے ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون کرے گی۔

تین منزلہ خورشید بیگم ہال 57کمروں پر مشتمل عمارت ہے جو 2016سے بند پڑی تھی۔ اس حوالے سے کہا گیا کہ میڈیکل سینٹر کے قیام سے اطراف کے علاقے کے عوام کو گھروں سے قریب طبی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔