ملیریا اور ڈائریا کے بعد سیلاب زدہ علاقوں سے قے اور پیچش کے کیس سامنے آنے لگے

269
the flood

پشاور: سیلاب سے متاثرہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ڈائریا اور ملیریا کے بعد شدید قے و پیچش کے کیس سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سیلاب زدہ اضلاع میں ملاکنڈ سے سب سے زیادہ 150متاثرہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پشاور سے 13،ضلع دیر لوئر سے 10،کیس سے 4،صوابی سے 3،کرک 3،چترال 2،کوہستان 2 جبکہ تورغرسے بھی 2کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 9متاثرہ افراد کو ڈی ہائیڈریشن ہونے پر ہسپتال پہنچا دیاگیا ہے ان میں سات افراد کا تعلق ضلع ملاکنڈ سے ہے ۔

واضح رہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا اور ڈائریا بڑی تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جبکہ اب شدید قے اور پیچش کیس بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔