پنجاب میں ڈینگی کے 188 نئے کیسز ،4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ، سیکریٹری صحت پنجاب

245

لاہور : سیکریٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 188 نئےکیسز ،4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں ۔

ادارہ صحت پنجاب نے ڈینگی کے حوالے سے کیسز کی تفصیل جاری کردی ہے جس کے مطابق رواں سال لاہور سے ڈینگی کےایک ہزار277کیسز سامنے آئے ،جبکہ رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے3ہزار101کیسز رپورٹ ہوچکےہیں۔

اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا،ٹوبہ ٹیک سنگھ، چینیوٹ، سرگودھا، حافظ آباد، ڈیرہ غازی خان اور گجرات سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔

سیکریٹری صحت کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سےلودھراں اور فیصل آباد سے ڈینگی کے 2،2کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،قصور، چکوال، مظفر گڑھ اور بہاولپور سے 4،4 اور ملتان سے ڈینگی کے 3 کیسز ،راولپنڈی 80، لاہور 62 اور گوجرانولہ میں ڈینگی کے 14 کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں ۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں اسہال سے 3 افراد جاں بحق ہوئے،،صوابی 5، تورغر 2، ہری پور میں اسہال 6 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ، مالاکنڈ 30، لوئر دیر 7، پشاور15، کرک 6، کوہستان میں اسہال کے 6 کیسز رپورٹ، اسہال کے 19 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج، 54 کے ٹیسٹ مثبت آئے، خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹے کے دوران اسہال کےمزید 83 مشتبہ کیسز رپورٹ  ہوئے ہیں ۔