حکمران عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ کر جینے کا حق بھی چھین رہے ہیں، ذکر اللہ مجاہد

209
Islamic Revolution

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمران عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ کر جینے کا حق بھی چھین رہے ہیں۔حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا، تمام معاشی پالیسیاں استعماری ایجنڈوں کے تحت چل رہی ہیں۔

ذاکراللہ مجاہد نے کہاکہ  بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا تعین آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ہورہا ہے۔ کٹھ پتلی حکمران بلندو بانگ نعروں سے عوام کے جذبات کیساتھ کھیل رہے ہیں۔ عوام مہنگائی و بیروزگاری اور سیلاب کی وجہ سے شدید معاشی بحران کا شکارہے ۔ لوگ دو وقت کی روٹی مشکل سے پوری کرپا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایسے میں بجلی کی قیمت میں اضافہ اور پھر ریلیف کے بعد فیول ایڈجسٹمنٹ کی ناجائزہ بتہ خواری عوام کیساتھ ظلم و بربریت کی انتہاء ہے۔ ملک میں واحد جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ کوئی دوسری یا تیسری پارٹی خالصتاَ عوام کے مسائل کے حل کیلئے آواز نہیں اٹھا رہی ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اقتداراورمفادات کی جنگ میں مصروف ہیں جبکہ اتحادی حکومت کرسی بچاؤ اور استعماری قوتوں کو خوش کرنے کیلئے عوام کی گردن پر مہنگائی کی چھری چلا رہی ہے۔

 ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت اورتبدیلی سرکاری نے ملک کو مسائل کا گڑھ بنا دیا ہے۔وسائل سے مالامال 22کروڑ عوام کے ایٹمی پاکستان کی معاشی بدحالی کے ذمے دار موجودہ اور سابق حکمران ہیں۔ جاگیردار، وڈیرے اور ظالم سرمایہ دار ملک کے وسائل پر7 دہائیوں سے قابض عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام اور حکمرانوں سے نجات حاصل کرکے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے۔جماعت اسلامی حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں خلاف عوام کو منتظم کررہی ہے۔ لوگوں کے مسائل اور دکھوں کا مداوا صرف اور صرف قرآن و سنت کا نظام ہے اور اہم قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جماعت اسلامی کی قیادت پر اعتماد کریں اور آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دے۔