ٹھوس شواہد کے بغیر شہباز گِل کو مزید قید میں رکھنے کا جواز نہیں، عدالت

203
solid evidence

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ٹھوس شواہد کی عدم موجودگی میں شہباز گِل کو مزید قید میں رکھنے کا جواز نہیں، اس وقت شہبازگل کی درخواست ضمانت مسترد کرنا انہیں سزا دینے جیسا ہوگا۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو بغاوت اور ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے مقدمے میں ضمانت دے دی گئی تھی۔ شہباز گل کی ضمانت منظور ہونے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت شہبازگل کی درخواست ضمانت مسترد کرنا انہیں سزا دینے جیسا ہوگا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ معلم ہونے کے دعویدار، سیاسی جماعت کے ترجمان سے ایسے بیان کی توقع نہیں تھی۔ فیصلے میں تحریر ہے کہ ٹرائل کورٹ نے بھی شہباز گل پر لگائی ایک دفعہ کے علاوہ باقی دفعات سے اتفاق نہیں کیا۔

 فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل کی ضمانت پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہے۔