ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ فروخت

341

دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 23اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ صرف چند منٹوں میں فروخت ہوگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے مطابق اضافی اسٹینڈ کے ٹکٹ بھی چند منٹوں بعد ہی فروخت ہوگئے جب کہ آسٹریلیا میں ہونے والے کھیلوں کے سب سے بڑی ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 5لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہر عمر کے افراد کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے جب کہ 5 لاکھ سے زائد شائقین پہلے ہی ایک ماہ کے اندر ٹکٹ خرید چکے ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا تھا کہ 82ممالک کے شائقین نے بہترین کھلاڑیوں کو کھیلتا ہوا دیکھنے کے لیے یہ ٹکٹ خریدے ہیں،یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلہ 23اکتوبر کو میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔