بلدیاتی انتخابات کی صورتحال پیپلز پارٹی کے حق میں ہوگی، سعید غنی

439

کراچی: پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ آنے والے قومی اسمبلی کے دو حلقوں  اور کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور انداز میں الیکشن میں نہ صرف حصہ لے گی بلکہ ان دونوں انتخابات میں بھرپور کامیابی بھی حاصل کرے گی۔

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس صدر کراچی ڈویژن و وزیر محنت وافرادی قوت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ وقار مہدی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سندھ و صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ و دیگر نے شرکت کی۔

سعید غنی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو جبکہ کراچی کے دو ضمنی حلقوں ملیر اور کورنگی میں 16 اکتوبر کو ہوں گے۔ ہمارے پاس مزید تیاری کے لئے ایک ماہ کا وقت ضمنی اور مزید ایک ہفتہ بلدیاتی انتخابات کے لئے ہے۔

 ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پارٹی کی واضح پالیسی ہے کہ پارٹی کے نامزد امیدوار کے مدمقابل اگر کوئی ایسا امیدوار جو پارٹی کا کارکن یا عہدیدار  کھڑا ہے اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کراچی میں بجٹ میں منظور شدہ اے ڈی پی اسکیموں پر کاموں کا آغاز جلد کردیا جائے گا۔