ڈریپ کا پیراسٹامول ساز کمپنیوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

366

لاہور: ڈریپ نے پیراسٹامول ساز کمپنیز کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے لوکل کمپنیز سے پیراسٹامول کی ازسرنو تیاری کی اپیل کردی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ڈریپ نے لوکل پیرا سٹامول ساز کمپنیز کو پیشکش سے آگاہ کر دیا اور لوکل کمپنیز کو پیراسٹامول کی ازسرنو تیاری کی اپیل کی ہے۔ لوکل پیراسٹامول سازکمپنیز کوازسر نو پیداوار پر بڑی سہولت ملے گی، کمپنی کو محدود مدت میں 15 ہزار پیراسٹامول پیکٹس تیار کرنا ہوں گے۔

کمپنی کو 30 لاکھ پیراسٹامول گولیاں مارکیٹ میں لانا ہوں گی، ٹاسک جیتنے پر کمپنی ایک فارما پراڈکٹ کی فوری رجسٹریشن کرا سکے گی۔

ذرائع کے مطابق 70کمپنیز کے پاس پیراسٹامول گولی کی تیاری کا لائسنس ہے اور 70میں سے بیشترفارماکمپنیزپیراسٹامول تیارنہیں کر رہیں۔ڈریپ ذرائع نے بتایا کہ 40 سے زائد کمپنیز کا پیشکش سے فائدہ اٹھانے کاامکان ہے۔

40 کمپنیز کی پروڈکشن پر12کروڑ پیراسٹامول گولی مارکیٹ میں آئے گی۔پیراسٹامول سازکمپنیز کی جانب سے ایک ہفتے میں جواب ملنے کا امکان ہے۔