اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرکٹ گراؤنڈز نجی کمپنیوں کو دینے سے روک دیا

221

اسلام آباد: آبادہائیکورٹ کے جسٹس سرداراعجازاسحاق نے کرکٹ گرانڈز نجی کمپنیزکو دینے سے متعلق سٹے آرڈرجاری کردیا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین ایم سی آئی سردارمہتاب کی حکم امتناع کی درخواست منظور کرتے ہوئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو کرکٹ گرانڈز کرائے پر دینے سے روک دیا۔

ایم سی آئی نےکرکٹ گرانڈزمیں مفت کرکٹ ختم کرنےکا منصوبہ بنایا تھا۔ وکیل قاضی عادل نے عدالت کو بتایا کہ کرکٹ گرانڈز آٹ سورس کرنے سے شہریوں کو رقم دے کر کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملتی تاہم ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کے پاس گرانڈز آٹ سورس کرنے کا اختیار نہیں۔

 کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ ایم سی آئی نے گزشتہ دنوں کرکٹ گرانڈز سے متعلق ٹینڈر جاری کیا تھا۔