جماعت اسلامی کا الخدمت میں ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت آدھی کرنے کا اعلان

370
Army deployed

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر الخدمت لیباٹریز میں ڈینگی کا ٹیسٹ آدھی قیمت پر کردیا گیا ہے۔

 

ادارہ نور حق میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں ہم سے جو ہوسکتا عوام کی خدمت کیلئے کریں گے، الخدمت کی لیباٹریز کم قیمت کیساتھ معیاری سروسز فراہم کرتی رہینگی۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الخدمت و جماعت اسلامی کے تحت گزشتہ روز سے اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا تھا، ایڈمنسٹریٹرکراچی کہاں غائب ہے، شہر میں صحت و صفائی حالت مخدوش ہے،محکمہ صحت کو کراچی کی بگڑی صورتحال کیوں نظر نہیں آتی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ عباسی شہید اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں کی حالت نہایت ہی خراب ہے، سرکاری اسپتالوں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہے اور مریضوں کو بیڈتک میسر نہیں۔