کراچی سمیت سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

271

کراچی:سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر صوبے بھر میں سیکورٹی اقدامات کے پیش نظر موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ  کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں 16اور17 ستمبر جمعہ اور ہفتے کوموٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔ پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا.

ڈبل سواری کی پابندی سے 70سال سے زائد عمرکے افراد 7سال سے کم عمر کے بچے اور صحافی حضرات مستثنی ہونگے۔