پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا کیس؛ لیگی رہنماؤں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

244

لاہور: صوبائی دارالحکومت کی سیشن کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے کیس میں عطا تارڑ 11 لیگی ر ہنماؤں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کیس میں عبوری ضمانتوں کے لیے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے موقع پر عطا تارڑ ،رانا مشہود ،سیف الملوک کھوکھر  اور اویس لغاری سمیت 11 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے تفتیشی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروائی گئی۔

عدالت نے لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 19 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ علاوہ ازیں عدالت نے پولیس سے تمام ملزمان کا ریکارڈبھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ملزمان کو مقدمے میں  نامزد کررکھا ہے۔