الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں پولنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا

283
constitutional requirement

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں پولنگ کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق ووٹرز 16 اکتوبر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان، این 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر اور این اے 239 کورنگی کا ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے 9 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا، جس کے مطابق ضمنی الیکشن بھی 16 اکتوبر کو کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 9 اکتوبر کے ضمنی انتخاب کے پولنگ شیڈول میں تبدیلی متوقع عید میلادالنبیؐ کے باعث کی گئی۔

‏لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر 3 صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست پر پولنگ کی تاریخ تبدیل کی گئی۔ این اے 157 ملتان، پی پی 139، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 241 میں اب پولنگ 9 اکتوبر کی بجائے 16 اکتوبر کو ہوگی۔