چین نے ژونگ شینگ ۔1 ای سیٹلائٹ روانہ کر دیا

323

وین چھانگ، ہائی نان: چین نے جنوبی جزیرہ نما  صوبہ ہائی نان میں وین چھانگ خلائی جہاز لانچ مرکز سے ایک نیا سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے۔

سیٹلائٹ ژونگ شینگ۔ 1 ای نے رات 9 بجکر 18 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری۔ اسے ترمیم شدہ لانگ مارچ۔ 7 کیریئر راکٹ  کی مدد سے بھیجا گیا جو کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔

یہ اعلی معیار کی آواز، ڈیٹا، ریڈیو اور ٹیلی ویژن ٹرانسمیشن کی خدمات فراہم کرے گا۔ یہ لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹس کا 437 واں مشن تھا۔