ٹی 20 رینکنگ میں بابراعظم سے دوسری پوزیشن بھی چھن گئی

434
more records

دبئی: آئی سی سی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔آئی سی سی نے ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری کردی ہے۔ ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جوروٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

آسٹریلیا کے مارنوس لابو شین دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم کا تیسرے نمبر پر ہیں۔آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ چوتھے جبکہ بھارت کے ریشبھ پنٹ پانچویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے محمد رضوان کے 1 درجے ترقی کے بعد 16 ویں اور عبداللہ شفیق 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے۔ بھارت کے روی چندرن ایشون کا رینکنگ میں دوسرا نمبر برقرار ہے جب کہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ آل راونڈرز میں رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ٹی 20 بیٹرز میں پاکستان کے محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم کا رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے اور ان کے رینکنگ پوائنٹس مزید کم ہوئے ہیں۔

بھارت کے سوریا کمار یادیو کا رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے جبکہ فخر زمان 4 درجے تنزلی کے بعد 55 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ٹی 20 آل راونڈر میں شکیب الحسن پہلے نمبر جبکہ افغانستان کے محمد نبی کا دوسرا نمبر ہے۔ٹی 20 بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی کا دوسرا اور انگلینڈ کے عادل رشید کا تیسرا نمبر ہے۔ سری لنکا کے ہسارنگا 1 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔اس فہرست میں شاداب خان 14 ویں نمبر پر برقرارہیں۔شاہین آفریدی 17 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ون ڈے بیٹرز میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن دوسرے اور کوئنٹن ڈی کوک تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے امام الحق کا رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے۔آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 7 درجے ترقی کے بعد دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔ون ڈے بولرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور افغانستان کے مجیب الرحمان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔بھارت کے جسپریت بھمرا کا چوتھا اور پاکستان کے شاہین آفریدی کا پانچواں نمبر ہے۔ون ڈے آل راونڈر میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ سری لنکا کے آل رانڈر ونندو ہسارنگا 4 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔