اورنج لائن آج کراچی کے عوام کے لیے کھول دی جائے گی، شرجیل میمن

425

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اورنج لائن کراچی کے عوام کے لیے سندھ حکومت کا پروجیکٹ ہے، آج بروز ہفتہ کو افتتاحی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی جا رہی ہے۔

ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے  اعلان کیا کہ آج بروز ہفتہ سے اورنج لائن (بی آر ٹی عبدالستار ایدھی) کراچی کے عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔ اورنج لائن کراچی کے عوام کے لیے سندھ حکومت کا پروجیکٹ ہے، روزانہ ہزاروں شہری اس جدید پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ سے مستفید ہونگے ۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں کی وجہ سے اورنج لائن کی افتتاحی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی جا رہی ہے۔ کراچی کے شہری ہفتے سے جدید سفری سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔