6 سعودی لڑاکا طیاروں نے امریکی بمبار طیارے کو حصار میں لے لیا

379

ریاض: سعودی شاہی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے امریکی بمبار طیارے بی 52 کو اپنی حدود سے گزرنے کے دوران سکیورٹی فراہم کی کرنے کے لیے حصار میں لے لیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کی شاہی فضائیہ کے چھ F-15SA ٹائفون اور F-15Cلڑاکا طیاروں نے امریکی فضائیہ کے بی۔52(اسٹریٹیجک) بمبار طیارے کو مملکت کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے سکیورٹی فراہم کی اور دوران پرواز اس کے ارد گرد اپنا حفاظتی حصار قائم رکھا۔

سعودی وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ سعودی فضائی حدود سے گزرنے کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے کا معاملہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے دونوں فضائی افواج کے درمیان جوائنٹ ایکشن سمجھوتے کا حصہ ہے۔

مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود سے گزرنے والا امریکی بی 52 بمبار طیارہ جوہری ہتھیار لے جانے کا حامل ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مملکت کی میزبانی میں سعودی مسلح افواج اور امریکی میرین کور نے لاجسٹک مشق الغضب العارم بھی کی تھی۔