پختونخوا: ڈینگی کے مزید 107 نئے کیسز، سب سے زیادہ تعداد لوئر دیر سے ریکارڈ

446

پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع مردان میں ڈینگی سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ صوبے میں 107 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے  مطابق صوبے میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ ڈینگی کے متاثرہ کیسز دیر لوئر سے رپورٹ ہوئے، جن کی تعداد 44 ہے۔

علاوہ ازیں مردان سے 26،کوہاٹ 14،چارسدہ 9،نوشہرہ 5،ڈی آئی خان 2،ہری پور، باجوڑ، پشاور، کرک، لکی مروت، مالاکنڈ، جنوبی وزیرستان سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔