دہم جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا

350

کراچی( رپورٹ: حماد حسین) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت دہم جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2022ء کے نتائج کا اعلان جمعہ 9ستمبر2022ء کوصبح 11:30بجے ہومیو پیتھک کالج کے آڈیٹوریم متصل میٹرک بورڈآفس میں کیا جائے گا۔

سائنس اور جنرل گروپ کے نتائج میں پہلی، دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کرنے والے والے طلباء وطالبات کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

امتحانی نتائج 2:00بجے کے بعد سے ویب سائٹ www.bsek.edu.pk  اور ایس ایم ایس سروس bsek اسپیس رول نمبر لکھ کر 8583 پربھیج کر دیکھے جا سکیں گے۔