کراچی میں 5 سے 12 سال کے طلبا کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

264

کراچی:ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ اسکولز اور محکمہ صحت نے کم عمر طلبا کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق 5 سے 12 سال کے طلبا و طالبات کو اسکولوں میں ویکسین لگائی جائے گی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کے مطابق 19 تا 24 ستمبر پہلے مرحلے میں طلبا کی ویکسینیشن کی جائے گی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے تمام نجی اسکولوں کو طلبا کی ویکسینیشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ نے بتایا کہ حیدر آباد اور کراچی میں یہ ویکسینیشن مہم چلائی جائے گی۔