شہباز شریف کا خطاب، حواس باختہ شخص کی تقریر تھی، شیخ رشید

264
سیاسی دنگل میں اپوزیشن کو شکست ہوگی، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف کی تقریر، حواس باختہ شخص کی تقریر تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف اور کورونا سے بچ گیا جب کہ حکمران آئی ایم ایف اور سیلاب میں پھنس گئے۔

مہنگائی اور معاشی صورت حال پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل جتنا سستا ہوتا ہے، پاکستان میں اتنا ہی مہنگا ہوجاتا ہے۔معاشی ناکامی میں داتا دربار داخلے پربھی10روپے ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر3روپے بڑھا ہے۔