سڑک کنارے سوئے سیلاب متاثرین کو ڈمپر نے کچل ڈالا، 3 بہن بھائی جاں بحق

243

کراچی :کراچی ہائی وے پر ڈمپر نے سڑک کنارے سوئے سیلاب متاثرین کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں 3 بہن بھائی جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بدین میں سڑک کنارے سوئے سیلاب متاثرین پرقیامت ٹوٹ پڑی، کراچی ہائی وے پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ڈمپر سڑک کنارے سوئے سیلاب متاثرین پرچڑھ گیا ،جس کے نتیجے میں ایک ہی گھرکے 3بھائی بہن جاں بحق ہوگئے ، جن کی عمریں 10 ،12 اور 18 سال تھیں۔

حادثے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا ہے سیلاب متاثرین کی جانب سے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا گیا تاہم پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔