قومی اسمبلی کے 4 برس؛ 174 اراکین خاموش،  بلاول سب سے زیادہ بولے، رپورٹ

489
time allotted

اسلام آباد: غیر سرکاری تنظیم پلڈاٹ نے موجودہ قومی اسمبلی کی4 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سب سے زیادہ بولنے والے رکن رہے۔

رپورٹ کے مطابق موجود قومی اسمبلی نےگزشتہ 4 برس میں 155بل پاس کے جب کہ لیگی دور حکومت کی اسمبلی نے اِتنے ہی دورانیے میں صرف125بل پاس کیے تھے۔ اس دوران پیٹی آئی دورِ حکومت میں126بل منظور ہوئے جب کہ مسلم لیگ ن نے گزشتہ اسمبلی میں92بل منظور کیے تھے۔

پلڈاٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے 4 سالوں میں مجموعی طور پر 72 آرڈیننس جاریکیے جب کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم اسمبلی اجلاس میں صرف34بارشرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی بطور قائدحزب اختلاف اسمبلی اجلاس میں حاضری کی شرح 29فیصد رہی اور راجا ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈرحاضری کی شرح اب تک 35 فی صد ہے۔

رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال میں 28 مرتبہ کورم کی نشاندہی ہوئی، جس کے باعث 23بار قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے12اگست کو اپنے 4 پارلیمانی سال مکمل کیے ہیں۔

موجودہ قومی اسمبلی کے 4 سالہ دور میں بلاول بھٹو زرداری سب سے زیادہ بولنے والے سیاسی لیڈر بن گئے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری موجودہ اسمبلی میںتقریباً 2 گھنٹے جب کہ شہباز شریفایک  گھنٹہ 57 منٹ بولے۔ 342 کے ایوان میں 174اراکین نے اسمبلی میں ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ پی ٹی آئی کے84،ن لیگ48جب کہ پیپلزپارٹی کے23اراکین ایوان میں  بالکل خاموش رہے۔

مشترکہ اجلاسوں میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری50  فی صد جبکہ شہباز شریفکی حاضری75فیصد رہی۔