دیوار سے لگایا گیا تو دوسرا آپشن استعمال کریں گے، عمران خان

341

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر یہ ہمیں دیوار سے لگا دیں گے تو ہم دوسرے آپشن پر جا ئیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے شفاف انتخابات واحد آئینی راستہ ہے۔سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک نیچے جارہا ہے، ان سب سے نکلنے کے لیے عام انتخابات کا فوری انعقاد ضروری ہے ۔جو فنڈ ریزنگ کررہا ہوں وہ جہاں جہاں ضرورت ہوگی لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے جارہے ہیں جبکہ ہمیں دیوار سے لگانے کے لیے ایف آئی آرز رجسٹر کی جاتی ہیں، اگر یہ ہمیں دیوار سے لگا دیں گے تو ہم دوسرے آپشن پر جا ئیں ۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمیں پتا نہیں کہ سندھ اور وفاقی حکومت کیا کررہی ہے لیکن پنجاب اور کے پی کے حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنے بھی پیسے لگائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ کسی ملک میں یہ نہیں ہوتا کہ ملک کی لیڈرشپ کی جائیدادیں اور پیسہ باہر ہو۔ یہ ملک 30 سال سے ملک لوٹ رہے ہیں۔ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک نیچے جارہا ہے، ان سب سے نکلنے کا واحد راستہ فوری انتخابات ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں افرا تفری ہے جبکہ معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے شفاف انتخابات واحد آئینی راستہ ہے، یہ جتنی جلدی الیکشن کا اعلان کریں گے اتنا ملک کے لیے بہتر ہوگا۔