ایشیائی ترقیاتی بینک کا سیلاب متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو کیلیے امدادی پروگرام

344

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) اور عالمی بینک سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان میں سیلاب سے اربوں ڈالر کے نقصانات کی تعمیر نو و بحالی کیلئے امدادی پروگرام کیلئے کام شروع کردیا۔

بینک حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے پہنچنے والے نقصانات اور متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے امداد فراہم کی جائے گی اس کے علاوہ بھی ایشیائی ترقیاتی بینک رواں مالی سال 2022-23 کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرے گا۔  حکام کے مطابق یہ فنڈز30 جون 2023 تک مختلف پروگرامز کیلئے فراہم کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے پاکستان کے ساتویں اور آٹھویں اقتصادی کی منظوری کے ساتھ ساتھ ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط بھی جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پروگرام بحال ہوگیا ہے جس کے باعث عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان کیلئے فنانسنگ کا اجراء شروع ہوجائے گا اور اسی کے تحت اے ڈی بی رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو یہ فنڈز فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بھی اضافی فنڈز فراہم کرے گا جبکہ عالمی بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک سمیت دیگر ادارے بھی بجٹری سپورٹ کے ساتھ ساتھ سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کیلئے بھی امداد فراہم کرے گا۔