سیلاب کی تباہ کاریاں: وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی، پی ٹی آئی نظرانداز

623

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلالی، تاہم تحریک انصاف کو نظر انداز کردیا ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کُل جماعتی کانفرنس پیر کی سہ پہر وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد کی جائے گی جس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادیوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اے پی سی میں ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی، تاہم سیلاب کی صورتحال پربلائی گئی اے پی سی میں پی ٹی آئی کو دعوت نہیں دی گئی۔ خیال رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور اب تک 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سیلابی ریلوں نے لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔پاکستان نے بھی عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔