یوفون  کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مفت کالز کی سہولت

263

کراچی:یوفون نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مفت کالز کی سہولت فراہم کردی ہے۔

ترجمان یوفون کے مطابق یوفون 4G نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رابطے کیلئے مفت کالز کی سہولت فراہم کردی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان نے بتایاکہ مفت کالز کی بدولت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو اپنے پیاروں سے رابطہ قائم رکھنے میں مدد ملے گی۔

ترجمان یوفون نے مزید کہا کہ یوفون سے یوفون نیٹ ورک اور پی ٹی سی ایل نمبروں پر مفت کالز کی سہولت پیش کی جارہی ہے، یوفون کے صارفین #4357* ڈائل کر کے یہ آفر حاصل کرسکتے ہیں۔