امریکا کا پاکستان کیلئے کورونا ویکسین کی مزید 90لاکھ خوراک کا عطیہ

257
corona vaccine

 اسلام آباد: امریکا نے پاکستان کو عالمی وباء سے نمٹنے کے لیے کورونا ویکسین کی 90لاکھ اضافی خوراک کا عطیہ کر دیا۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق کورونا ویکسین کی 90لاکھ اضافی خوراکوں کی آمد  ہفتہ سے شروع ہو گی، ویکسین فراہمی کا مقصد کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو سب سے زیادہ کورونا ویکسین عطیہ کرنے والا ملک ہے، وبا کے آغاز سے لے کر اب تک پاکستان کو 7کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی براہ راست معاونت کی جا چکی ہے جب کہ ایک کروڑ  83لاکھ ڈالر مالیت کا ساز و سامان کورونا سے نمٹنے کے لیے دیا گیا ہے۔