الخدمت بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی امداد میں مسلسل مصروف ہے، انجینئر جمیل

317
helping flood victims

کوئٹہ: الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکردنے کہاکہ موجودہ بارش وسیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ہماراریلیف ورک جاری ،متاثرین کو تیارکھانے راشن ،پینے کا صاف پانی ،خیمے ٹینٹ ودیگر ضروریات فراہم کررہے ہیں بارش وسیلاب سے تباہی اندازوں ورپورٹوں سے بہت زیادہ ہوئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن دستیاب وسائل کو بروئے کارلارہی ہے۔ حکومت الخدمت کے ذریعے بھی متاثرین کو بروقت ودیانت اورمنظم اندازمیں ریلیف پہنچاسکتی ہے۔ مخیر حضرات دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے الخدمت فائونڈیشن کیساتھ تعاون کریں۔ ہم امانتوں کی حفاظت اوردیانت داری سے متاثرین پر خرچ کرنے والے ہیں ۔بے گھر افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے حکومت خصوصی گرانٹ دیں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ ودیگر اضلاع کے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین سے گفتگو اوراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ الخدمت نے اب تک متاثرین پر کروڑوں مالیت کے ٹینٹ ،ترپال ،راشن ،تیارکھانے تقسیم کیے تمام متاثرہ علاقوں میں الخدمت کا ریلیف ورک جاری ہے ۔الحمداللہ مخیر حضرات ہم پر اعتماد کر رہے ہیں ہم انہی اعتماد کو ساتھ لیکر اللہ کی رضاوخوشنودی اورپریشان حال عوام کی پریشانی دکھ ومشکل کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔