پشاور ہائیکورٹ نے پی ڈی ایم قیادت کیخلاف مقدمات کا اعلامیہ معطل کردیا

293

پشاور: عدالت عالیہ نے کے پی کے میں صوبائی کابینہ کی جانب سے حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کی قیادت کے خلاف مقدمات قائم کرنے کا اعلامیہ معطل کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اداروں کے خلاف بیان کی بنا پر پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس شکیل خان پر مشتمل بینچ نے کی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کے، صوبائی حکومت، صوبائی کابینہ، ایڈوکیٹ جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔

ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔ قبل ازیں اعلامیے کے خلاف درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ صوبائی کابینہ نے سیاسی مقاصد کے لیے سی آر پی سی کے سیکشن 196 کے تحت بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی منظوری دی تھی جب کہ سیکشن 196 کسیافسر کو ایف آئی آر درج کرانے کا اختیار نہیں دیتا۔