ایشیا کپ، پاک بھارت ٹیمیں 13بار مدمقابل آئیں

413

دبئی: ایشیاکپ 2022 کے آغاز میں محض دو روز باقی رہ گئے ہیں، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28اگست کو ایونٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

شائقین کرکٹ پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کو بیتاب ہیں تو وہیں دونوں ٹیموں کے کپتان اپنی ٹیمز کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں، گزشتہ سال ٹی20ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

قبل ازیں ایشیاکپ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جاتا رہا ہے یہ پہلا موقع ہے جب ایونٹ کو ٹی20طرز تک محدود کیا گیا ہو، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 13بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں جہاں بھارت نے 7 جبکہ پاکستان نے 5میچز میں کامیابی حاصل کی۔

گزشتہ ایشیاکپ میں پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف 83رنز بناکر آؤٹ  ہوگئی جیسے بھارتی ٹیم نے 15 ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا۔