وزیراعظم کا ارشد ندیم اور دیگر کھلاڑیوں کے مطالبات پورے کرنے کا اعلان

391

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ ہمارے کھلاڑیوں نے اپنی محنت اور جدوجہد سے یہ مقام حاصل کیا، ان کھلاڑیوں نے پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کیا۔ یہ کھلاڑی پوری قوم کے ہیرو ہیں،پوری قوم ان کھلاڑیوں کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتی ہے ۔

جمعرات کو اسلام آباد میں کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ بطور مہمان خصوصی وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی اپنی محنت اور جدوجہد کو جاری رکھیں اور اپنے ملک کا نام روشن کرتے رہیں ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم اور تمام کھلاڑیوں کے مطالبات پورا کرنے کا اعلان کیا۔  وزیراعظم شہباز شریف نے میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامی چیکس تقسیم کیے۔