حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 25 مئی کے مقدمات ختم کردیے

310

لاہور: پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر 25 مئی کو درج ہونے والے مقدمات خارج کردیے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ تحریک انصاف کے کارکنوں پر درج 25 مئی کے مقدمات خارج کردیے گئے۔ وزیر داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں 14 مقدمات پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کیخلاف درج کیے گئے تھے اب پولیس کو ثبوت مل گئے ہیں تمام پرچے جھوٹے اور سیاسی بنیادوں پر درج کیے گئے تھے۔

کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو رسپانس ہم نہیں عوام دے گی۔ انہوں نے کہا کہ 25 مئی واقعہ میں ملوث افسران کیخلاف انکوائریاں لازمی مکمل کی جائیں گی کیوں کہ یہ وزیر اعلی اور کابینہ کی پالیسی ہے کہ ان افسران کیخلاف انکوائری لازمی مکمل کی جائے۔ وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد کے ثبوت پہلے دن سے ہمارے پاس موجود تھے اور عدالت کے طلب کرنے پر ہی تشدد کے ثبوت پیش کیے۔