بلوچستان میں سیلاب سے تباہ کاریاں، ہلاکتیں 230 سے متجاوز

239

کوئٹہ: بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 230 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

مون سون بارشوں اور اس کے بعد سیلابی صورت حال میں مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ہلاکتوں کی تعداد 230 سے متجاوز ہو گئی ہے جب کہ 26 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق زیادہ تر اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، کیچ، دکی، خضدار، کوہلو، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف حادثات میں 98 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔18 پلوں اور 710 کلو میٹر تک شاہراہوں کو نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، جعفر آباد، نصیر آباد، زیارت، دکی اور صحبت پور میں 555 ٹینٹ، 650 فوڈ پیکٹس، 50 کمبل، 100 چٹائیاں اور 50 مچھر دانیاں تقسیم کی ہیں۔