کراچی میں انتخابات ملتوی کرنا درست نہیں، الیکشن کمیشن آلہ کار نہ بنے، حافظ نعیم الرحمن

346
emergency

کراچی : جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اندرون سندھ کو جواز بنا کرکراچی میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بلیک میلرز کا آلہ کار نہ بنے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 28 اگست کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے۔اب اندرون سندھ کو جواز بنا کر کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنا غلط ہے۔ ڈھائی سال سے بلدیاتی انتخابات میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اگر کسی نے بلدیاتی انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو جماعت اسلامی بھرپور مزاحمت کرے گی۔ جماعت اسلامی کی الیکشن مہم سے ڈر کر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔