بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، ہاشم آملہ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

309
Another honor

روٹرڈیم: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے جس میں انہوں نے ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

روٹرڈیم میں نیدرلینڈ کیخلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں کپتان بابراعظم 91رنز بنا کر کیرئیر کے ابتدائی 90ون ڈے اننگز میں سے سب زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں، پاکستانی کپتان نے 90 اننگز میں 59.79کی اوسط سے4ہزار 664رنز بنائے ہیں۔

اس سے قبل 90اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کے پاس تھا، ہاشم آملہ نے ابتدائی 90اننگز میں 4ہزار 556رنز بنائے تھے،اس کے علاوہ ابتدائی 90اننگز میں ویوین رچرڈز نے 4ہزار 122، شائی ہوپ نے 4ہزار 51اور جو روٹ نے 3ہزار 954جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 3ہزار 899رنز بنائے تھے۔