شیاؤمی نے ٹیسلا سے پہلے اپنے جدید ترین روبوٹ کی رونمائی کردی

489

بیجنگ: اسمارٹ موبائل فون بنانے سے عالمی شہرت یافتہ چینی کمپنی شیاؤمی نے ٹیسلا کی طرز پر اپنا روبوٹ پیش کردیا جو نہ صرف چلتا ہے بلکہ 45 انسانی جذبات و احساست سمجھنے کا بھی اہل ہے۔ کمپنی نے اس جدید روبوٹ کی قیمت ایک لاکھ ڈالر رکھی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھی ٹیسلا نے صرف اپنے روبوٹ  کی تصاویر ہی جاری کی تھیں کہ شیاؤمی نے عین مشابہ ڈیزائن کے حامل اپنے سائبرون روبوٹ کی نہ صرف وڈیو جاری کردی بلکہ اس کی رونمائی کرکے قیمت کا اعلان بھی کردیا ہے۔ بیجنگ میں منعقدہ تقریب میں شیاؤمی کے سی ای او لائی جون نے روبوٹ کو بلایا تو وہ چل کر اسٹیج تک پہنچا اور اور لائی سے رابطہ بھی کیا۔

ٹیسلا کی جانب سے ستمبر میں اپنے روبوٹ کی تفصیلات عام کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا، حیران کن بات یہ ہے کہ ٹیسلا کی طرح شیاؤمی کے روبوٹ کا نہ صرف رنگ اور ڈئزائن بلکہ قد بھی 5.8 فٹ ہے۔