اسٹیٹ بینک نے شرح سود 15 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان کردیا

267

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے شرح سود 15 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مرکزی بینک نے پیر کے روز مانیٹری پالیسی جاری کردی جس کے تحت شرح سود میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ شرح سود مزید 2 ماہ کے لیے 15 فیصد کی سطح پر برقرار رہے گی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا دباؤ شدید ہوگیاہے۔ مون سون کی غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے زرعی پیداوار میں کمی کا خطرہ پیدا ہوچکا ہے، جس سے معاشی ترقی کی شرح نمو بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح نمو 3سے 4 فیصد رہے گی۔ جولائی میں مہنگائی کا دباؤ شدید ہوگیا ۔