دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 59 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کر گئی

446
corona cases

بیجنگ: دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 59 کروڑ 49 لاکھ 96 ہزار434 ہو گئی ہے۔

جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 9 کروڑ 35 لاکھ 945 مصدقہ کیسز کیساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے ۔بھارت 4 کروڑ 43 لاکھ27 ہزار 890 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ فرانس 3 کروڑ 45 لاکھ 35 ہزار 255 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔برازیل 3 کروڑ 42لاکھ 64 ہزار 237 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے ، جرمنی 3 کروڑ 18 لاکھ 8 ہزار 179 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور برطانیہ 2 کروڑ 36 لاکھ 75 ہزار 485 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔جنوبی کوریا 2 کروڑ21 لاکھ 29 ہزار 387 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، اٹلی 2 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 606 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ روس 1 کروڑ 87 لاکھ 60 ہزار 762 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔