میڈیکل بورڈ کا شہباز گل کا ایک اور ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

274

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا میڈیکل بورڈ کی جانب سے ایک اور ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شہباز گل کا پمز اسپتال میں علاج جاری ہے، جہاں تمام تشخیص کے باوجود ان کا سانس بحال نہ ہونے کی شکایت ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہباز گل نے گزشتہ شب بھی سانس لینےمیں دشواری کی شکایت کی تھی، جس کے بعد میڈیکل بورڈ کی جانب سے ایک اور ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کی سی ٹی پلمونری انجیو گرافی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہباز گل کے تمام ٹیسٹ نارمل آنے کے باوجود سانس میں تکلیف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی پی اے کی تشخیص کے بعد فیصلہ ہوگا کہ دواؤں میں کیا ردوبدل کرنا ہے۔ عدالت سے پمز منتقلی سے اب تک شہباز گل کی صحت کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ بلڈ پریشر،ٹمپریچر اور دیگر معائنہ جات وقت پر کیے جاتے ہیں۔ میڈیکل بورڈ کے ارکان کی ہدایات اور نگرانی میں تمام ادویات وقت پر دی جا رہی ہیں، تاہم سی ٹی پی اے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ مزیدکسی ٹیسٹ کی ضرورت ہے یا نہیں۔