پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باوجود تیزی کا رجحان

378
stock market

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھاؤ کے باوجود تیزی کا رجحان رہا ۔

کے ایس ای100انڈیکس400پوائنٹس بڑھ گیا، جس کی وجہ سے مارکیٹ43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے عبور کر گئی اور انڈیکس43200پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 27ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 72کھرب روپے سے تجاوز کر گیا تاہم48فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں ۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحال ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے ،حکومت کی جانب سے اضافہ ریونیو حاصل کرنے کے لیے نئے ٹیکسز عائد کیے جانے کی اطلاعات ، حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ سے آئندہ سال جنوری اور اپریل تک پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کو بڑھانے کے وعدے پر سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی گئی جس کی وجہ سے انہوں نے سرمایہ لگانے کے بجائے نکالنے اور فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے3دن مندی رہی۔